کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 52 ہو گئی، جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ افغانستان کے شمالی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی۔
صوبہ بغلان کے حکام کے مطابق اب تک خواتین اور بچوں سمیت 52 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ کئی افراد اب تک لاپتا ہیں۔
متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے لیے وفاق سے مدد طلب کی گئی ہے۔