آج کا پاکستان جہالت کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا پاکستان ہے، شاہ محمود قریشی

 Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

سیالکوٹ (جیوڈیسک) جناح اسٹیڈیم میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا آج کا پاکستان جہالت کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا پاکستان ہے، آج جناح کا پاکستان نہیں دکھائی دے رہا، آج ہم جناح کی فکر کا بیج بوئیں گے۔

انہوں نے کہا 200 ارب ڈالر سوئس بنکوں میں پاکستانی عمرا کا پڑا ہے، لوٹی ہوئی دولت زرداری واپس لا نہیں سکا، موجودہ حکمران لانا نہیں چاہتے، لوٹی ہوئی دولت کو صرف عمران خان ہی واپس لا سکتے ہیں۔

شاہ محمود کا یہ بھی کہنا تھا پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہو گا، تحریک انصاف کا قافلہ ناانصافی سے آزادی دلانے نکلا ہے، موسم بدل رہا ہے، انداز بھی بدلنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا عوام نے اب تحریک انصاف کا راستہ اپنا لیا ہے آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن کیلئے فیصلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کیا کسی کو اپنے ووٹ کا حق چھیننے دو گے؟ گیارہ مئی کو مہر بلے پر لگی، جیتا بلی نما شیر۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا وزیراعظم دلی جا کر کاروبار کی بات کرتے ہیں اور کشمیر کی نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا وزیراعظم نے بھارت میں اداکاروں سے ملاقات کی، ہمارا وزیراعظم مبارکباد دینے گیا انہوں نے دہشت گردی کی بات کی اور بحالی مذاکرات کو لپیٹ دیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا آج کسان بدحال اور مزدور بے روزگار ہے، بجٹ میں مراعات یافتہ طبقوں کو بہت کچھ ملا اور صعنتوں کو دی گئی رعایت بھی واپس لے لی گئی۔

جاوید ہاشمی نے کہا پاکستان عمران خان کی قیادت میں خوشحال ہوگا عمران خان لیٹروں سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا جو آواز دبائی گئی وہ آواز اٹھ رہی ہے، چار حلقوں کی بات نہیں ملک کیساتھ گھناونا مذاق کیا گیا ہے۔ چار حلقوں میں بدترین دھاندلی کی گئی۔