پشاور : شاہ پور میں گھریلو تنازعہ پر تین بچو ں کی ماں قتل

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ شاہ پور میں گھریلو تنازعہ پر تین بچو ں کی ماں کو قتل کردیاگیا۔ پولیس نے شوہر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ چمکی کی حدود میں شاہ پور کے علاقہ میں قتل کا واقعہ ہوا۔ گھریلو تنازعہ پرعظیم نامی شخص نے بھائی اور بھتیجے کی مدد سے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا،جنھوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔