قبروں سے خار دار جھاڑیوں کی کٹائی ،صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ قبرستانوں کے اطراف تجاوزات اور وال چاکنگ ختم کرانے کی ہدایت

News

News

کراچی (خصوص رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران سے کہا ہے کہ قبروں سے خار دار جھاڑیوں کی کٹائی ،قبرستانوں میں صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی درستگی کے لئے قبرستانوں میں تمام اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو یقینی بنا نے کے لئے جاری انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ شب برات سے قبل قبرستانوں کے اطراف قائم تجاوزات اور دیواروں سے وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے اور دیواروں پر رنگ و روغن کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے شب برات کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے شب برات کے حوالے سے قبرستانوں میں جاری انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شب برات کے موقع پر اپنے پیاروں کے قبر پر آنے والے والے زائرین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے قبرستانوں میں پانی کی فراہمی کے لئے قبرستانوں میں لگے تمام ٹیوب ویل کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شب برات کے موقع پر زائزرین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پرانتظامات کو پایہ تکمیل تک پہنچا ئیں۔