الطاف حسین کی رہائی، کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جشن

Celebration

Celebration

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت پررہائی پر کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جشن کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر اس وقت رابطہ کمیٹی کے رکن اور دیگر رہ نما محو رقص ہیں اور مٹھائیاں بانٹی جارہی ہیں۔

ایم کیوایم کےقائد نے رابطہ کمیٹی سے آج ٹیلی فون پر خطاب بھی کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ 4، 5 روز میں لوگو ں نے عقیدت و محبت کے وہ مناظر دیکھے جو شاذو نادر ہی دنیا نے دیکھے ہوں گے اور یہ مناظر ناقابل فراموش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے انہیں ایسا حوصلہ دیا ہےکہ خوف کا کوئی عنصر انکےقریب آیا ہی نہیں ، ضمانت پر اپنے لیڈر کی رہائی کی خوشی میں ایم کیوایم کے رہ نمااس وقت جشن منارہے ہیں اور ان کا کہناہے کہ یہ دن عید سے کم نہیں۔