کوئٹہ: سریاب میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ رسکیو ذرائع کے مطابق سریاب کے علاقے برما میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے سڑک پر کھڑے ایک شخص پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے، جس کے بعد ایدھی کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کررہے تھے کہ اس نےدم توڑ دیا، تاہم لاش مزید کاروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔