بغداد (جیوڈیسک) عراق میں یکے بعد دیگر 12 دھماکوں کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ دارالحکومت بغداد میں مختلف مقامات پر پے درپے کئی کار بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔
دوسری جانب صوبہ انبار کے شہر رمادی کے قريب واقع ايک يونيورسٹی کيمپس ميں مسلح جنگجوؤں نے حملہ کر کے درجنوں طالب علموں اور پروفیسروں کو کئی گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا۔ صوبہ انبار کے دو اہم شہر رمادی اور فلوجا شہر کے مختلف حصوں پر جنگجوئوں نے قبضہ جمایا ہوا ہے۔ موصل شہر میں باغیوں اور فوج کے درمیان جھڑپ میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔