واشنگٹن میں چھوٹے طیارے کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن میں چھوٹے طیارے نے ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس کے بعد کیپٹول ہل اور قریبی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق 2 ایف 16 طیاروں نے چھوٹے طیارے کو گھیر کر نارتھ کیرولائنا میں ایئرپورٹ پراتار لیا۔ پائلٹ سے پوچھ گچھ کے بعد طیارے کو واپس بھجوادیا گیا۔