کراچی (خصوصی رپورٹ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کرکے عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کا عزم کئے ہوئے ہیں اور انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عوام تعاون کے ذریعے اپنے ترقیاتی فنڈز کو علاقائی ترقی اور عوامی بہبود میں صرف کرکے اپنے حلقہ انتخاب میں بسنے والے ہر فرد کو بلا تفریق رنگ و نسل مسائل سے نجات دلا ئیں گے ان خیالات کااظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے اپنے حلقہ انتخاب پر سڑکوں کی تعمیر اور اندرونی چھوٹی گلیوں سی سی فلورنگ کے حوالے سے تعمیراتی کاموں کے آغاز سے قبل علاقائی دورے پر کیا۔
اس موقع پر انہوں نے شاہ فیصل کالونی نمبر5روشن آباد ،گلنار بستی ،شاہ فیصل کالونی نمبر5،سمیت دیگر آبادیوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی ترقیاتی مسائل کا جائزہ اور اپنے ترقیاتی فنڈز کو عوامی سہولیات میں لانے کا معائنہ کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے۔
دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ حق پرست قیادت عوام کو مسائل کا شکار نہیں ہونے دے گی قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی پر عوامی اعتماد پر پورا اُترتے ہوئے عوامی فلا ح و بہبود کے لئے اپنی تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ علاقائی مسائل کے حل کے لئے اراکین اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے علاقائی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور انشا اللہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد عوام فراہمی ونکاسی آب ،سڑکوں اور گلیوں کے حوالے سے درپیش مسائل سے چھٹکار حاصل کریں گے علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام عمل میں آئے گا۔