لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ تعصب کی عینک نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم کر دیا ہے اور ان کی زبانیں گنگ کر دی ہیں۔
محمودالرشید کو پنجاب حکومت پر تنقید سے پہلے اپنی کارکردگی پر ضرور نظر ڈالنی چاہیے۔ گزشتہ روز محمود الرشید کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ سبز باغ دکھانے والوں کی حقیقت عوام پر عیاں ہو گئی۔
تبدیلی اور عوام کی بہتری کے دعویدار ایک صوبے کے حالات تو بدل نہیں سکے وہ ملک کو کیسے چلا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سونامی لانے والے اپنی ریلیوں اور ضمنی انتخابات میں ناکامی کے بعد اپنی خفت مٹانے کے لئے شور مچارہے ہیں مگر عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں۔