شاہراہ فیصل کو نیٹ اینڈ کلین اور گرین بنا نے کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کا شاہ فیصل زون کو ہدایت

News

News

کراچی (خصوصی رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہا ہے کہ شاہراہ فیصل کو گورنر سندھ کی ہدایت پر ماڈل شاہراہ بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی اپنی حدود میں شاہراہ فیصل پر صفائی وستھرائی، سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا رہی ہے اور انشا اللہ ویژن کے مطابق شاہراہ فیصل کو شہر قائد کا مثالی شاہراہ بنا یا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہراہ فیصل پر جاری صفائی وستھرائی ،سرسبز ماحول کے قیام کے ھوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے شاہ فیصل زون کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شاہراہ فیصل کو نیٹ اینڈ کلین اور گرین بنا نے کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں، شاہراہ فیصل کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے ھوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے محکمہ سالڈ ویسٹ کو ہدایت کی کہ شاہراہ فیصل پر قائم تمام کچرا کنڈیاں ختم کرنے۔

صفائی کے حوالے سے روانہ کی بنیادوں پر انتظامات کے احکامات دیئے اس موقع پر انہوں نے محکمہ باغات کو ہدایت کی کہ شاہراہ فیصل پر سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات تیزی کے ساتھ انجام دیئے جائیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے اس موقع پر بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں صحت مند ماحول کو فروغ دیا جائے۔