عبدالفتح السیسی نے مصر کے نئے صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا

Abdul Fatah

Abdul Fatah

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں سابق فوجی سربراہ عبدالفتح السیسی نے ملک کے نئے صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عبدالفتح السیسی حلف برداری کی تقریب مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سپریم آئینی عدالت میں ہوئی۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات سخت کئے گئے تھے جبکہ کسی بھی قسم کے احتجاج کو کچلنے کے لئے شہر کی اہم سڑکوں اور چوراہوں پر پولیس کے علاوہ فوج کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 26 اور 27 مئی کو صدارتی انتخابات میں عبدالفتح السیسی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ سرکاری نتائج کے مطابق انہیں 96.9 فیصد ووٹ ملے تھے۔