بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کا رہنما قتل

Vijay Pandit

Vijay Pandit

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہرنویڈا میں بی جے پی کے رہنماء وجے پنڈت کو نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

واقعے کے بعد بی جے پی کے مشتعل کارکنوں نے شہر میں شدید ہنگامہ آرائی کی اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کیا۔