اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہم ایشوز پر بات چیت کیلئے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس کل اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی جبکہ انتخابات میں دھاندلی کیخلاف تحریک کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے بارے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔