دہشتگردوں نے ایک طیارہ جلا دیا، غیر ملکی طیارے کو بھی نقصان

Aircraft Fire

Aircraft Fire

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں نےایک طیارے کو آگ لگادی، طیارےکا اگلا حصہ جل گیا تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے غیر ملکی طیارے کوبھی نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی کے مطابق دہشت گرد 2 عمارتوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نےایئرپورٹ کو سیل کر دیا۔ کراچی آنےوالی پروازوں کارخ نواب شاہ کی جانب موڑ دیا گیا۔