امریکا: مسلح جوڑے کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک

America

America

لاس ویگاس (جیوڈیسک) امریکا میں ایک آدمی اور خاتون نے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کو ہلاک کر دیا۔ ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں مسلح شخص اور خاتون نے ریسٹورنٹ میں موجود 2 پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد دونوں حملہ آور قریبی شاپنگ سینٹر میں داخل ہوگئے اور ایک شخص کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور اسلحے کو اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔