پشاور:تحریک انصاف یوتھ کنونشن میں چوری کی بجلی کا بے دریغ استعمال

 Pakistan Tehreek-e-Insaf

Pakistan Tehreek-e-Insaf

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے پشاور یوتھ ورکر کنونشن میں بجلی کا بے دریغ استعمال ہوتا رہا دن کو بھی لائٹس آن رہے۔ کیوں کہ جو بجلی وہ استعمال کررہے تھے وہ چوری کی تھی۔ پشاور میں منعقدہ یوتھ ورکر کنونشن میں خیبر پختون خوا کے ارکان اسمبلی نے وفاقی حکومت اور عابد شیر علی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کو بجلی چور کہنا ان کے ساتھ زیادتی ہے۔

اس کنونشن میں دن کے اوقات میں جب سورج سوا نیزے پر تھا بلب روشن کئے گئے تھے۔ کیوں کہ جو بجلی استعمال کی جارہی تھی وہ چوری کی تھی کنونشن کا اہتمام اوقاف ہال کے لان میں کیا گیا تھا اوربجلی کے لئے لان سے کچھ فاصلے پرگزرنےوالے لائن سے ڈائریکٹ کنڈے لگائے گئے تھے۔ اور وہاں سے بجلی حاصل کی گئی تھی۔ جس سے دن کو بھی بلب روشن رکھے گئے۔