اداکار جان ابراہم کا فٹ بال پر مبنی فلم بنانے کا فیصلہ

John Abraham

John Abraham

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اسٹار جان ابراہم نے فٹبال کے کھیل پر مبنی فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا، فلم کے لیے کئی فٹبالرز سے مدد بھی لی جائے گی، بالی ووڈ ایکشن ہیرو جان ابراہم کا اداکاری کے ساتھ اسپورٹس کا شوق بھی عروج پر ہے۔

اگلی فلم فٹبال کے کھیل پر رہے ہیں۔جان ابراہم فٹبال کے کھیل کو قریب سے جاننے کے لیے کئی فٹبالرز کے ساتھ وقت بھی گزاریں گے، اتنا ہی نہیں جان ابراہیم برازیل میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2014ء میں بھی شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔فلم میں جان اداکاری نہیں بلکہ پروڈکشن کے فرائض انجام دیں گے۔ کاسٹ اور شوٹنگ کا کام اگلے سال شروع کیا جائے گا۔