نئی دلی (جیوڈیسک) آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی میں ایک اور رکن کا اضافہ ہو گیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ساروگنگولی بھی تحقیقاتی پینل میں شامل ہو گئے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہونیوالی بڑے پیمانے پر فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک پینل تشکیل دیا تھا تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ (Mukul Mudgal) کا کہنا ہے کہ سارو گنگولی کو سپریم کورٹ کے حکم پر تحقیقاتی پینل میں شامل کیا گیا تاہم کمیٹی کی درخواست پر سابق بھارتی کپتان نے رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے فکسنگ اسکینڈل کی سماعت میں تحقیقاتی کمیٹی کو ایک بند لفافہ دیا تھا جس میں شامل 13 ناموں کو تحقیقات میں مدد کے لیے پینل میں شامل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل میں بی سی سی آئی کے سابق صدر سری نواسن کے داماد گروناتھ می اپن سمیت کئی بڑے نام بھی تحقیقات میں شامل رہ چکے ہیں۔