ٹیلی نار کا معذور افراد کو موبائل ریپئرنگ مہارت فراہم کر کے با اختیار بنانے کا اعادہ

Telenor

Telenor

کراچی (جیوڈیسک) ٹیلی نار پاکستان نے معذور افراد کو پیشہ ورانہ مہارت فراہم کر کے مالی طور پر بااختیار بنانے کیلئے نیشنل ٹیچنگ سینٹر فار اسپیشل پرسن کی موبائل ریپئرنگ لیب کو جدید ترین آلات، انٹرنیٹ اور فل ٹائم موبائل ریپئرنگ ٹرینر سے آراستہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسپیشل ٹیلنٹ ایکس چینج پروگرام کے اشتراک سے یہ لیب ٹیلی نار پاکستان کے خوددار پاکستان پروگرام کے تحت نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کی گئی ہے جس کا افتتاح اسپیشل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل سبغت الرحمان نے کیا۔ اس موقع پر ٹیلی نار پاکستان کے چیف کارپوریٹ افیئرز آفیسر محمد اسلم حیات نے کہا کہ خوددار پاکستان کے ذریعے ہم معذور افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کا عزم رکھتے ہیں۔

اسپیشل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل سبغت الرحمان نے ٹیلی نار پاکستان کی معذور افراد کو معاشرے کا جز بنانے کی کاوشوں کو سراہا اور لیب کے ذریعے ان افراد کا مستقبل بہتر کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔