کراچی حملے میں ملوث ہونیکا الزام بے بنیاد ہیں، بھارتی ہائی کمشنر

Dr,Raghavan

Dr,Raghavan

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارتی ہائی کمشنر نے کراچیر ایئر پورٹ پر حملے سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کراچی ایئر پورٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات برقرار رہنے چاہیں، دونوں ممالک کے مسائل ایک جیسے ہیں۔

کراچیر ایئر پورٹ پر حملوں اور بھارتی اسلحہ اور انجکشنز برآمد ہونے سے متعلق بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کراچی حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزام بے بنیاد ہیں اس واقع کی مذامت کرتے ہیں۔