کراچی ایئرپورٹ کلیئر قرار دینے کے بعد محصور ملازمین باہر آ گئے

Karachi Airport

Karachi Airport

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایئر پورٹ کلیئر قرار پانے کے بعد محصور ملازمین تیرہ گھنٹے بعد عمارتوں سے باہر آ گئے۔ ایئرپورٹ پر سوئپنگ اور کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن چار بجے بحال ہو جائے گا۔

اولڈ ٹرمینل پر کلیئرنس آپریشن مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم نے فلائٹ آپریشن بلا تاخیر شروع کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد سول ایوی ایشن نے چار بجے تک فلائٹ آپریشن مکمل کرنے کا اعلان کر دیا