فوج نے ایکبار پھر ثابت کیا ہے کہ وہی پاکستان و عوام کا تحفظ کر سکتی ہے: طاہر حسین سید

Karachi

Karachi

کراچی : حکمران سیاسی مفادات کے حصول کیلئے مذاکرات کا ڈرامہ رچانے کی بجائے فوج کی تجاویز کے مطابق دہشتگردوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹتے تو آج یہ صورتحال نہیں ہوتی۔

یہ بات آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو ‘ سینئر رہنما شاہد قریشی اور ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید نے کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

طاہر حسین نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کاروائی کرکے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت صرف فوج ہے جو سیاستدانوں کی پیدا کردہ مشکلات کو ہمیشہ فرض شناسی سے دور کرکے وطن عزیز اور عوام پاکستان کو خطرات سے محفوظ بناتی ہے۔

انہوں نے کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگردانہ حملے کیخلاف آپریشن میں حصہ لینے والے تمام سیکورٹی اداروں کو کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمام شہدا¿ کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔انہوں نے کوئٹہ میں تفتان سے آنے والی زائرین کی بس پر شر پسندوں کے حملے میں 20افراد کی ہلاکت پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالات بتارہے ہیں کہ طالبان کیلئے ہمدردی کے جذبات رکھنے اور فوج کو بدنام کرنے والے عناصر کی حکومت عوام کو امن و تحفظ کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور عوام کو جان و مال کے تحفظ کیلئے ایکبار پھر پرویز مشرف جیسی جرا¿تمند ‘ فرض شناس ‘ محب وطن اور عوا م دوست قیادت کی ضرورت ہے جو دہشتگردوں اور شر پسندوں سے مذاکرات ‘ دوستی اور سرپرستی کی بجائے عوام کو تحفظ کی فراہمی کیلئے تمام ملک و عوام دشمنوں کا صفایا کرکے ایکبار پھر پاکستان کو تحفظ و استحکام اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔