اسلام آباد (جیوڈیسک) سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ تشدد کا راستہ ترک کرنے والے عسکریت پسندوں سے بات ہو گی پاکستان میں دہشتگردی کرنیوالوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائیگی۔
ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ جو لوگ مذاکرات کرنے کو تیار ہیں اور تشدد چھوڑ رہے ہیں اْن کے ساتھ تو مذاکرات ہو سکتے ہیں تاہم جو مذاکرات کے راستے پر نہیں آتے اور وہ پاکستان کے اندر دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں اْن کے خلاف کارروائی ہو گی۔