پنجاب حکومت تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات کر رہی ہے: بابر حسین

Education

Education

لاہور: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہخیبر پختون خواہ حکومت صرف نعرے بازی کررہی ہے، عمران خان کی پریس کانفرنس جھوٹ کاپلند ہ ہے ۔عمران خان نے اپنے کارکنوں کو سخت مایوس کیا۔پنجاب حکومت تعلیم ،صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات کررہی ہےـ سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

صوبے کے وسائل امانت سمجھ کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہے ہیںـ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے شرح ترقی میں اضافے کا ہدف مقرر کیا گیاہےـصوبے کے وسائل میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے- ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپناایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ،ان کی ناکامی سب کے سامنے آچکی ہے-وہ اپنی ناکام چھپانے کے لئے جلسے کررہے ہیں ،ان کے جلسوںسے ان کے اپنے کارکنان بھی پریشان ہیں،ان کا موقف کیا ہے ابھی تک ان کے کارکنوں کو بھی علم نہیں ہو سکا ہے -خیبرپختون خواہ میں پسماندگی کے خاتمہ کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا۔