بچوں کو بلیک میل کر کے بدفعلی کرنے والے گروہ کا رکن گرفتار

Blackmailing

Blackmailing

راولپنڈی (جیوڈیسک) تھانہ نصیر آباد پولیس نے بلیک میلنگ کر کے کم سن بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے اور اس کے گھر سے رقوم منگوانے والے گروہ کا ایک رکن پکڑ لیا۔
اہم ویڈیوز بر آمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مصریال چوک میں ایزی لوڈ انٹر نیٹ کیفے کا کام کر نے والے نجیب نے ایک لڑکے کو بلیک میل کر کے اسکے ساتھ بد فعلی کی اور اسکی ویڈیو بنا لی اور اسے مسلسل بیلک میل کر تا رہا اس کا پول کھلنے پر اہل علاقہ نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔