لاہور (جیوڈیسک) پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کراچی واقعے میں وہ قوتیں ملوث ہو سکتی ہیں جو ملک کو بین الاقوامی دنیا سے کاٹنا چاہتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والے مرنے نہیں قبضہ کرنے آئے تھے، مگر ہمارے سیکیورٹی اداروں نے کمال مستعدی سے صورتحال کنٹرول کی اور ائرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دیا۔
طالبان سے مذاکراتی عمل کے مخالفین کے ڈانڈے کہاں سے ملتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ ایسی وارداتوں میں ملوث دشمن کے ایجنڈے پر ہیں، سلوک بھی دشمنوں والا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی رٹ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔