غیر اخلاقی اور خطرناک بل بورڈ کے خلاف آپریشن

Karachi

Karachi

کراچی : محکمہ لوکل ٹیکس بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کمشنر کراچی کی ہدایت پر بل بورڈ اور اشتہاری میٹریل کی تشہیر کے حوالے سے قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی ،شہر کی شاہراہوں پر آویزاں غیر اخلاقی اور خطرناک بل بورڈ کے خلاف آپریشن اور مون سون برسات سے قبل کمزور ڈھانچے والے تمام بل بورڈ ز کو ہٹانے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سی عبدالراشد خان کی صدارت میں لوکل ٹیکس کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز اورعلاقائی انسپکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ محکمانہ ریکوری کے حوالے سے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے اور غیر قانونی اور نادہندہ کمپنیز کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ غیر اخلاقی اور خطرناک بل بورڈ کے خلاف آپریشن اور مون سون سے قبل خطرناک بل بورڈہٹانے کے لئے آپریشن تیز کیا جائے انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ اہم شاہراہوں پر مطلوبہ معیار کے مطابق نہ لگائے جانے والے اور کمزور ڈھانچے والے تمام بل بورڈز کا خاتمہ کرنے کی ہدایت،بورڈ کی اونچائی پیدل چلنے والوں اور ٹریفک موومنٹ کے مطابق رکھی جائے اور قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس عبدالراشد نے افسران کو ہدایت کی کہ محکمانہ کارکردگی کو بہتر اور ریکوری کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔