سرگودھا (جیوڈیسک) یوٹیلیٹی سٹور کے ریجنل افسران کی بے ضابطگیوں اور اتوار کی چھٹی ختم کرنے کے خلاف ریجن بھر کے یوٹیلیٹی سٹور ملازمین نے کمپنی باغ میں احتجاجی دھرنا دیا۔دھرنے میں شریک ملازمین نے بتایا کہ ریجنل افسران جان بوجھ کر ویئر ہاؤس سے ایکسپائر شدہ سامان یوٹیلیٹی سٹوروں پر فروخت کیلئے بھیجتے ہیں اور تمام ذمہ داری ہم پر ڈال دیتے ہیں۔
ایکسپائر شدہ سامان کی واپسی کا کہا جائے تو تذلیل کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ اگر نوکری پکی رکھنی ہے تو یہ سامان فروخت کرنا ہو گا۔ ملازمین نے ارباب اختیار سے مذکورہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے افسروں کیخلاف کارروائی اور اتوار کی چھٹی بحال کرنیکا مطالبہ کیا۔