لاہور (خصوصی رپورٹ) معروف افسانہ و کالم نگار، وومن اینڈ چلڈرن ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین محمد علی رانا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ہم حکومتِ وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ جِن اہلکاروں نے کراچی ایئر پورٹ پر ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا
اُن کی اِس عظیم قربانی کو اعلیٰ سطح پر خیراجِ تحسین پیش کیا جائے اور اُن سب اہلکاروں کے نام سنہرے حروف سے کراچی ائیر پورٹ ٹرمینل کے مین دروزے پر ایک بڑی سی تختی پر لکھ کر ہمیشہ کیلئے آویزاں کر دیے جائیں۔
صرف اتنا ہی نہیں ملک و قوم کے اِن بہادر شہیدوں کے اہلِ خانہ کو کم از کم ایک ایک کروڑ روپیہ دیا جائے اور اگر سوچا جائے تو ہم اُن کے لہو کی قیمت ادا کر ہی نہیں سکتے۔ محمد علی رانا نے مزید کہا کہ کراچی ایئر پورٹ حملے میں اسلحہ انڈیا کا استعمال ہوا اِس بات کی تصدیق ہو چکی اِس معاملے میں بالکل بھی سستی نہیں برتنی چاہیے اور مکمل تفتیش کی جائے۔