لاہور (جیوڈیسک) شد ید گر می سے چڑ یا گھر کے جا نور بھی بلبلا اٹھے انتظا میہ کی طر ف سے بہتر ین انتظا مات کر نے کے دعو ؤ ں کے با وجود گر می نے جا نورو ں اور پر ندو ں کو بے حا ل کر دیا۔
دوسری طرف چڑ یا گھر میں شہر یو ں کا رش انتہا ئی کم ہو گیا جبکہ جا نورو ں اور پر ندو ں کی خوراک میں مو سم کی مناسبت سے تبد یلیا ں کی گئی ہیں۔ انتظا میہ نے جا نورو ں اور پر ندو ں کو پا نی میں نمکیات اور وٹامنز کا استعمال بھی شروع کرا دیا ہے ، ڈاکٹرو ں نے معا ئنے کے راؤنڈ بھی دن میں 4 مر تبہ شروع کر دئیے ہیں۔ 10
کلو گو شت کی خوراک لینے والے شیر اور چیتے کی خوراک 7 کلو کر دی گئی ہے اسی طر ح دوسر ے جا نورو ں کی خوراک میں بھی کمی کی گئی ہے اور ان کو پا نی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرایا جا رہا ہے۔ جا نورو ں کو دھو پ سے بچا نے کے لئے پنجرو ں کے اوپر سن شیڈ بھی لگا ئے گئے ہیں۔
اور اکثر جا نورو ں کے پنجرو ں میں بر ف کے بلا ک بھی رکھے گئے ہیں مگر ان تما م تر انتظامات کے با وجود جا نور اور پر ندے بے حا ل ہیں ۔چڑ یا گھر میں جا نو رو ں کو پا نی پلا نے کے لئے بنا ئے گئے تالاب خستہ حا ل ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے جا نورو ں کو پانی کی صاف فراہمی کے حوالے سے مشکلات کا سا منا ہے ۔ چڑ یاگھر کے ڈائریکٹر نعیم بھٹی نے کہا کہ جا نورو ں کو گر می سے بچا نے کے لئے بھر پور انتظا مات کر رکھے ہیں۔