کراچی ایئرپورٹ پر حملہ، کسٹمز ایئر فریٹ یونٹ میں موجود 5 ارب روپے کا درآمدی سامان خاکستر

Baggage

Baggage

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایئرپورٹ پراتوارکی شب ہونے والی دہشت گردی کے واقعے کے باعث کسٹمز ایئرفریٹ یونٹ کراچی میں درآمد ہونے والے مختلف پروڈکٹس اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔

کو بتایا کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق کسٹمزایئرفریٹ یونٹ کے گوداموں میں کلیئرنس کے لیے پڑے ہوئے جلنے والی اشیا کی لاگت 5 ارب روپے سے زائد لگائی گئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کو پہلے ہی ریونیوشارٹ فال کا سامنا ہے۔

جس کی وجہ سے اسے اپنے ریونیو کے مقررہ ہدف کے حصول میں مشکلات کاسامنا ہے لیکن دہشت گردی کے اس تازہ ترین واقعے نے ریونیوشارٹ فال کی مالیت کو مزید بڑھادیا ہے اور حکومت کوڈیوٹی وٹیکسوں کی مد میں 2 ارب روپے سے زائد مالیت کے ریونیوسے محروم ہونا پڑے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ دہشت گردوں کے حملے میں کراچی ایئرپورٹ میں قائم نجی ٹرمینل ’’جیریز‘‘مکمل طورپر جل گیاہے جبکہ دوسرا نجی ٹرمینل ’’شاہین‘‘ کو 20 فیصد نقصان پہنچا ہے، ایئرفریٹ یونٹ کے باخبرذرائع کاکہنا ہے۔

کہ دہشت گردوں کے حملوں کی وجہ سے مذکورہ دونوں نجی کنسائمنٹ ٹرمینل کے گوداموں میں رکھے ہوئے قیمتی درآمدہ موبائل فونز، سرجیکل آئٹمز، دوائیں، لیپ ٹاپس، الیکٹرونک اشیا سمیت سیکڑوں درآمدی کنسائمنٹس جل کر خاکستر ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے درآمد کنندگان کو ایک اندازے کے مطابق 5 ارب روپے سے زائد مالیت کا نقصان پہنچا ہے۔