ثانیہ مرزاکو ڈبلز ٹینس میں کیریئر کی بہترین رینکنگ مل گئی

Sania Mirza

Sania Mirza

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی پلیئرثانیہ مرزا فرنچ اوپن کے بعد آٹھ درجے بہتری کے بعد کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرنے میں کا میاب ہوگئی ہیں۔

فرنچ اوپن میں ثانیہ اور کارابلیک چین کی شوائی پینگ اور تائیوان کی سو وی سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھیں۔ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ کیریئر کی بہترین رینکنگ کا اعزاز ملنے پر وہ بہت خوش ہی کیونکہ سیزن کے آغاز پر ان کی پہلی ترجیح یہ تھی کہ کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کی جائے۔