داسو ڈیم منصوبہ، پاکستان نے امریکا سے مدد مانگ لی

Ishaq

Ishaq

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب جیکب لیو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے امریکہ سے داسو ڈیم منصوبے کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

امریکی وزیر خزانہ جیکب لیو نے اسحاق ڈار کو منصوبے کیلئے حمایت کا یقین دلایا۔ دوسری جانب عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں داسو ڈیم منصوبے کیلئے فنڈنگ کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔