کراچی (خصوصی رپورٹ )حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ، ارتضیٰ فاروقی ،نشاط محمد ضیاء قادری نے کراچی ائر پورٹ پر حملے کو دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے قومی ادارے کے تحفظ اور اسٹاف کے جان و مال کی حفاظت کے حوالے سے پاک فوج کی جانب سے کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے میں شہیدہونے والوں کے لئے ایصال ثواب اور ذخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان،ارتضیٰ فاروقی اور نشاط ضیاء قادری نے پی آئی اء ٹائون شپ میں کراچی ائر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے شہید ہونے والے پی آئی اے کے انجینئر کی نماز جنازہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ قومی اداروں کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔
حق پرست اراکین اسمبلی نے کہاکہ دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کاروائی کو روکنے کے لئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا انہوں نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین نے شہر میں طالبان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے ارباب اختیار کو ہمیشہ آگاہ کیا مگر افسوس اس پر کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے وقت آگیا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائے۔