بیجنگ (جیوڈیسک) دہشت گرد حملے سے کیسے نمٹنا ہے؟ حملے کے وقت کسے کیا کرنا ہے؟ کس کی ذمہ داری کہاں سے شروع ہوتی ہے؟۔ چین میں انسداد دہشت گردی مشقوں میں پولیس، طبی عملے اور فائرفائٹرز نے حصہ لیا۔
چین کے خودمختار علاقے سنکیانگ میں مشترکا انسداد دہشت گردی مشقوں “Tianshan 2014” کا اہتمام کیا گیا۔ مشقوں میں چینی پولیس، فائر فائٹرز اور طبی عملہ سمیت 8 سو افراد نے حصہ لیا۔
مشقوں میں چاقو سے حملہ، کار حادثہ، آگ اور دھماکوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی مشق کی گئی۔
مختلف جرائم اور لوگوں کو مغوی بنانے کی صورت میں کیا کرنا ہے، یہ بھی ڈرل کا حصہ تھا۔ مشقوں میں جدید آلات، گاڑیاں اور ہتھیار استعمال کئے گئے۔