سعید اجمل سمیت چھ کھلاڑیوں کو کیربیئن پریمئر لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

لاہور (جیوڈیسک) کیربیئن پریمئر لیگ میں قومی کرکٹرز سعید اجمل، شعیب ملک، محمد حفیظ، احمد شہزاد، سہیل تنویر اور عمران نذیر کے معاہدے مختلف فرنچائز سے طے پا چکے ہیں۔

بورڈ نے ان کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کا اجازت نامہ دیا ہے جو دورہ سری لنکا میں قومی سکواڈ کا حصہ نہیں ہو گے۔

بورڈ کی اس شرط کے بعد سعید اجمل، احمد شہزاد اور محمد حفیظ کی کیربیئن لیگ میں شرکت ممکن دکھائی نہیں دے رہی۔

کیربیئن لیگ کا میلہ گیارہ جولائی سے سج رہا ہے جب کہ دورہ سری لنکا کے لیئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پندرہ جولائی سے شیڈول ہے۔