ہنڈرڈ انڈیکس میں چھتیس پوائنٹ کی کمی
Posted on June 10, 2014 By Majid Khan کاروبار, کراچی
Karachi Stock Market
کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں چھتیس پوائنٹ کی کمی ہوئی۔
مارکیٹ کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں ڈیڑھ سو پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انتیس ہزار چار سو، 72 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چودہ کروڑ بیالیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com