دہشت گردی کی وجہ سے ہونے والا قیمتی جانوں کا زیاں قومی نقصان ہے۔ رائو ناصر علی

Lahore

Lahore

لاہور: چیف کوارڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہوررائو ناصر علی خاں میئو نے گزشتہ روز 1فرید کورٹ ہائوس باگڑی لاء ایسو سی ایٹ لاہور میں چیرمین پاور گروپ آف لائرز محمد رضا ایڈیدووکیٹ ،کلرک ہائی کورٹ بارعمران اخترخان سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہونے والے دہشتگردی کے تازہ واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں ،ان دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم اور حکومت متحد ہیں ، دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے،دہشت گردی کی وجہ سے ہونے والاقیمتی جانوں کا زیاں قومی نقصان ہے۔پاکستانی فورسزنے ہمیشہ ملک وقوم کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

پوری قوم اپنی فورسز کے ساتھ ہے،اس مواقع پر محمد رضا ایڈووکیٹ نے نہایت اہم نقطہ اُٹھاتے کہا کہ بلوچستان حکومت ایران جانے والے زائرین کوتحفظ فراہم کرے ،ایران جانے والے زائرین پرحملے معمول بن گئے ہیں،ان کا تحفظ بلوچستان حکومت کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے وفاقی حکومت ہر قسم کاتعاون فراہم کرے تاکہ ملک سے فرقہ واریت میں کمی لائی جا سکے۔