گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 45 انسانی سمگلروں کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ضرورت پڑنے پر انٹر پول کی مدد بھی طلب کی جائے جن ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کئے گئے ہیں ان میں سے زیادہ تر ملزمان ایران، ترکی، یونان، اٹلی اور سائپرس میں پناہ گزین ہیں۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انسانی سمگلروں کے گینگز نے پوٹھوہار اور آزاد کشمیر میں اپنا نیٹ ورک بنا رکھا ہے اور بذریعہ فون اور انٹرنیٹ انسانی سمگلنگ کا دھندہ کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لسٹ ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے انسانی سمگلروں کی تعداد 16 گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے انسانی سمگلروں کی تعداد 8 اور سیالکوٹ کے 6 انسانی سمگلرز اس فہرست میں شامل ہیں۔