کراچی ائرپورٹ پر حملہ افسوس ناک ہے۔ حاجی سیف اللہ طاہر مغل

Saif Ullah Tahir Mughal

Saif Ullah Tahir Mughal

مصطفی آباد/للیانی: کراچی ائرپورٹ پر حملہ افسوس ناک ہے اور دہشت گردوں سے بھارتی فوجیوں کے استعمال میں ہونے والا اسلحہ اور فوجیوں کے استعمال کے ٹیکے برامد ہونا انتہائی خطرناک بات ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں اور انڈیا کے خلاف موثر کاروائی کی جاے اور انڈیا سے جواب طلبی کی جانی چاہئے ، مگر افسوس ثبوت ملنے کے باوجود حکومت کا دہشت گردی میں انڈیا کا نام لینے سے کترانا اور انڈیا کو انتباہ نہ کرنا شرم ناک بات ہے۔

ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف سعودی سینٹرل کے سینئرنائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے کراچی ائرپورٹ کے قریب سے پکڑا جانے والا ایف بی آئی کا ایجنٹ ن لیک کی طرف سے رہا نہ کیا جاتا تو آج کراچی پر دہشت گرد حملہ نہ ہوتا،مگر افسوس جعلی مینڈیٹ پر پلنے والی ن لیک کی حکومت امن کی آشا جگانے نریندر مودی کے گھر تو جا سکتی تھی مگر کشمیری لیڈروں سے مولاقات کا ٹائم نہیں تھا کیونکہ میاں صاحب سرکاری دورے پر اپنے بیٹے کو انڈیا کے بڑے بڑے بزنس مینوں سے مولاقات میں مصروف رہے۔