نواز لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل مردان سے بازیاب

Rana Jamil Hassan

Rana Jamil Hassan

مردان (جیوڈیسک) نواز لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل مردان سے بازیاب، نامعلوم افراد نے 31 مئی کو اغوا کر کے پانچ کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔

نواز لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل حلقہ پی پی 174 سے منتخب ہوئے تھے۔ رانا جمیل حسن کو 2 جون کی شام کو ان کی اہلیہ کے ہمراہ اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب ان کی گاڑی ننکانہ صاحب سے پنڈی بھٹیاں انٹرچینج کے قریب پہنچی تاہم اغوا کاروں نے ان کی اہلیہ کو تھوڑے فاصلے پر جا کر چھوڑ دیا تھا۔

اغوا کاروں کی جانب سے رانا جمیل حسن کی رہائی کے بدلے 5 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔ سکیورٹی اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رانا جمیل کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔