کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے دہشتگرد حملے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردی کے واقعے کا مقدمہ ایئرپورٹ پولیس تھانے میں درج کیا جائے گا
حملے کی ایف آئی آر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے درج کرائی جائے گی۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر کا اندراج نہیں ہوا، تاحال صرف بیانات رکارڈ کیے جارہے ہیں، واقعے کی ایف آئی آرسے متعلق متعلقہ محکموں سے مشاورت جاری ہے۔