مودی کی سیکیورٹی ٹیم کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث ہے؛ حافظ سعید

Hafiz Saeed

Hafiz Saeed

لاہور (جیوڈیسک) جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نئی سیکیورٹی ٹیم اس حملے کے پیچھے ہے۔ایک بیان میں انھوں نے کراچی ایئرپورٹ پرحملے میں شہید اہلکاروں اور تفتان میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حافظ سعید نے کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایئر پورٹ پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے،انھوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی نئی سیکیورٹی ٹیم اس حملے کے پیچھے ہے، نوازحکومت بھارت کے ساتھ تحائف کا تبادلہ بند کرے۔

حافظ محمد سعید کا کہناتھا پوری قوم پاک فوج اور دیگر دفاعی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے،ان اداروں کے اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کرکے پاکستان کو بڑی تباہی سے بچایا ہے۔