ممبئی میں دلیپ کمار کی زندگی پر کتاب کی تقریب رونمائی

Dilip Kumar

Dilip Kumar

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی زندگی پر کتاب ’’دی سبسٹینس اینڈ دی شیڈو‘کی تقریب رونمائی ممبئی میں ہوئی۔

اس موقع پر برصغیر کے عظیم اداکار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بالی ووڈ کے شہرت یافتہ ماضی اور حال کے ستاروں جن میں پریانکا چوپڑا، مادھوری ڈکشٹ، عامر خان ، امیتابھ بچن، جاوید جعفری سمیت دیگر نے خاص طور پر شرکت کی۔’’دی سبسٹینس اینڈ دی شیڈو‘‘ کی مصنفہ اودایہ تارہ نایئر ہیں۔

اس موقع پردلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو تکا کہنا تھا کہ دلیپ صاحب کے ساتھ زندگی کے کئی نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ تقریب میں بگ بی، عامر خان اور دھرمیندر بھی اس محفل کے مہمان بنے جنہوں نے شہنشاہ جذبات کی اس کتاب کی رونمائی کی۔ماضی اور حال کے ان فلم اسٹارز نے دلیپ کمار کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔