واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی حکومت کے مطابق ملک میں اس وقت ایک کروڑ 10 لاکھ غیر قانونی تارکینِ وطن مقیم ہیں جن کے پاس امریکا میں قیام کی دستاویزات موجود نہیں۔
ایک سروے کے نتائج کے مطابق غیر قانونی تارکینِ وطن کو شہریت دینے کے حامی افراد میں سے 70 فی صد ڈیموکریٹس جب کہ 51 فی صد ری پبلکن ہیں۔غیر وابستہ رائے دہندگان میں تارکینِ وطن کو شہریت دینے کی حمایت کرنے والے افراد کی تعداد 61 فی صد ہے۔
جائزے کے مطابق صرف 20 فی صد امریکی ملک میں مقیم غیر قانونی تارکینِ وطن کو ‘ڈی پورٹ’ کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ اوباما انتظامیہ نے ان تارکینِ وطن کو امریکی معاشرے میں ضم کرنے کے لیے کئی اصلاحات تجویز کی ہیں جو امید ہے کہ رواں سال منظور کرلی جائیں گی۔مجوزہ اصلاحات کے ذریعے مختلف شرائط پوری کرنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو امریکی شہریت فراہم کی جائے گی۔