ڈاکٹر طاہر القادری کا 23 جون کو وطن واپس آنے کا اعلان

Dr Tahir-ul-Qadri

Dr Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری 23 جون کو وطن واپس پہنچیں گے۔ کینڈا میں مقیم عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن واپسی کے لیے 22 جون کی ٹکٹ بک کرائی ہے اور وہ 23 جون کو وطن واپس پہنچیں گے۔

عوامی تحریک کے سربراہ بدھ کو لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ طاہر القادری کی وطن واپسی کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں تیزی کی توقع کی جا رہی ہے۔