واشنگٹن (جیوڈیسک) سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے انکشاف کیاہے کہ امریکانے مئی2011 میں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کوہلاک کرنے کے خفیہ مشن کے بارے میں پاکستان کو لاعلم رکھنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کی قیادت نے کیا تھا۔
ہلیری نے کہا کہ اِس وجہ یہ تھی کہ امریکی حکام سمجھتے تھے کہ آئی ایس آئی میں القاعدہ اور طالبان کے حامی موجود ہیں جو اسامہ کوخبردار کرسکتے ہیں۔ رازفاش ہونے سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی یادداشتوں پرمبنی کتاب ’’ہارڈچوائسز (مشکل فیصلے) میںہلیری کلنٹن نے انکشاف کیاکہ امریکی صدر اوباما اوراس وقت کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس سمیت اعلیٰ امریکی حکام نے اس معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔