اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا ہے، نواز شریف نے خط میں نریندر مودی سے ہونے والی ملاقات کو اطمینان بخش قرار دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ حالیہ ملاقات میں دوطرفہ اور خطے کی صورت حال پر بامعنی مذاکرات ہوئے۔ خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ عوام کا مستقبل دونوں ممالک کے مشترکہ معاشی مفاد سے منسلک ہے۔
نواز شریف نے 26 مئی کو مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی ۔نواز شریف کے خط کو دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے مثبت اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔