سعودی عرب میں دوسری شادی کرنے پرناراض پہلی بیوی نے شوہر کو ہی قتل کر دیا

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں ایک خاتون نے دوسری شادی کرنے پر اپنے شوہر کو قتل جبکہ سوتن کو شدید زخمی کر دیا۔ عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب کے الجوف کے ایک شخص نے دوسری شادی کی جس پر اس کی پہلی بیوی ناراض ہوگئی۔

دونوں کے درمیان معاملات اس قدر بگڑ گئے کہ ایک دن خاتون نے اپنے شوہر اور اس کی دوسری بیوی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے اس کا شوہر تو موقع پر ہی دم توڑ گیا تاہم اس کی سوتن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ دیگر اسلامی ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی مردوں کو بیک وقت چار شادیاں کرنے کی اجازت ہے۔